کراچی : اے این پی راہنما بشیر جان کے حق میں ریلی

Leader Bashir Jan

Leader Bashir Jan

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں سائٹ کے علاقے میٹروول میں اے این پی کے نامزد رہنما بشیر جان کے حق میں ریلی نکالی گئی،جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سائٹ کے علاقے میٹروول باب خیبر سے نکالی جانے والی ریلی صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-93 کے نامزد امیدوار بشیر جان کے حق میں نکالی گئی۔

ریلی میں ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار اے این پی کے کارکنوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ریلی میں شریک کارکنوں نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

ریلی کے اختتام پر بشیر جان نے اپنے گھر پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ گھر گھر جاکر اپنی الیکشن مہم شرو ع کرنا چاہتے تھے،لیکن دہشت گردی کے باعث وہ اپنی مہم آزادانہ طور پر جاری نہیں رکھ سکتے ،بشیر جان نے اس ماید کا بھی اظہار کیا کہ ان کے حلقہ کے عوام ترقیاتی کاموں کی وجہ سے انھیں ووٹ ضرور دیں گے۔