کراچی : لی مارکیٹ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی میں لی مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔کراچی میں لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ھسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسرے زخمی کی شناخت متین کے نام سے ہو گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔