کراچی : لیاری میں ایم این اے شاہ جہاں بلوچ کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے لیاری میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے شاہ جہاں بلوچ کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا، پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 8 ملزم گرفتار کرلئے۔ لیاری میں ایم این اے شاہ جہاں بلوچ کے گھر پر رینجرز نے چھاپا مارا اور اطراف کے گھروں کی بھی تلاشی لی جس کے بعد رینجرز نے محاصرہ ختم کر دیا۔

دوسری جانب پولیس نے اتحاد ٹان سے اسڑیٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیا، کلفٹن گزری میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزم گرفتار کر لئے۔