کراچی : مولانا اکبر سعید فاروقی کے قتل کا مقدمہ درج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اہل سنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کے قتل کا مقدمہ کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مولانا اکبر سعید فاروقی کو اتوار کے روز سفاری پارک کے قریب 4 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔