کراچی میٹرو بس منصوبہ پر جلد عمل کیاجائے،قمرزمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ کراچی میٹرو بس منصوبہ پر جلد عمل کیا جائے۔ کہیں نواز شریف کو اس پر افسوس نہ کرنا پڑے کہ شہباز شریف نے جوش خطابت میں کراچی میٹرو بس منصوبے کا اعلان کر دیا تھا۔

لاہور سے جاری بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ لاہور میٹرو بس سروس کی مد میں پنجاب حکومت کو ایک ارب روپے ماہانہ سبسڈی دینا پڑتی ہے۔ کراچی کے لئے یہ سبسڈی کہیں زیادہ فراہم کرنا پڑے گی۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سابقہ دور حکومت میں پارلیمانی جمہوریت کے خلاف درجن سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھیں۔