بلدیہ کورنگی کا اپنے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے وسائل اور اسٹاف کی عدم دستیابی کی پرواہ کئے بغیر اپنے ضلع میں ایسا تعلیمی نظام اور ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے جس کے ذریعے کم ازکم ضلع کورنگی میں دوہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ ہوسکے، پہلے مرحلے میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے جہاں ضلع کورنگی کی گلیوں کو پختہ ،پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و رترقی اور فوری اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیوریج سسٹم کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کو تنصیب کیا گیا وہیں ضلع کورنگی میں 6ماڈل اسکولوں کا قیام بھی یقینی بنا یا گیا جس میں جدید تعلیم کے ساتھ طلباء و طالبات کو تمام تر سہولت حاصل ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کا تفصیلی دورہ کرکے اسکولوں میں تعلیمی معیار اور سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر متعدد اسکولوں میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں جاری کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار بہتر ماحول میں علم کا حصول جاری رکھ سکیں اس موقع پر موجود محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے افسران سے کہاکہ تمام اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ٹوائلٹس کو فعال رکھا جائے اس ھوالے سے انہوں نے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں کو تمام سہولتوں سے آراستہ کرے گی جہاں تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ ماحول کو بھی بہتر بنا یا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی