کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی

National Institutes of Disease Heart

National Institutes of Disease Heart

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بجھائی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم عمارت میں پھیلنے والے دھویں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

ڈاکٹر حمیداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، تمام مریض خیریت سے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں جب کہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔