کراچی : نیو سبزی منڈی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نیوسبزی منڈی کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد تنظیموں کے افراد کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

رینجرز کی نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔