کراچی : غیر ملکی ائیر لائن سے مسافر کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائیر پورٹ سے غیر ملکی ائیر لائن سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ کسٹم حکام کے مطابق سعودی ائیر کی فلائٹ ایس وی 715 سے پاکستان کے شہر گجرات کا رہائشی محمد شہزاد سعودی عرب کے لئے روانہ ہورہا تھا۔

تلاشی کے دوران ملزم کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ہیروئن کٹسم ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کی، ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔