کراچی آپریشن، دوسرا مرحلہ چل رہا ہے، تیسرا شدید ہو گا: وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 ہزار گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں اس کامیابی میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے، آپریشن کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے، تیسرا شدید ہو گا۔

سینیٹ کے اجلاس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی بدامنی سے پورا پاکستان متاثر ہوتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کئی برسوں سے اس شہر میں ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں اور دوسری مافیاؤں نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ہمیں مل کر اس شہر میں امن و امان کو بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور یہ آپریشن 3 مراحل میں مکمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں اب تک 9 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ تیسرا مرحلہ اس سے بھی زیادہ سخت ہو گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر قیادت کراچی میں جاری آپریشن میں خفیہ اداروں کا کردار قابل تحسین ہے جکہ اس میں ایم کیو ایم کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔