کراچی: مشرف کالونی میں پولیس مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران نو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور گلبہار کے رہائشی تھے ان کی شناخت مستقیم اور ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ شیرشاہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ بھتہ خور گرفتار کر لیا۔ لیاری بغدادی میں پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔