کراچی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،مہم روک دی گئی

Karachi Polio Team

Karachi Polio Team

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز پر فائرنگ کے بعد علاقے میں مہم روک دی گئی ہے۔بلدیہ سعید آباد میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز کے داخل ہوتے ہی مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ایک گھر سے ہوئی جہاں انسداد پولیو مہم کے ورکرز بچوں کو قطرے پلانے کے لیے جا رہے تھے۔واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص اور دو خواتین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب انسداد پولیو ورکرز نے فائرنگ کے بعد علاقے میں عارضی طور پر کام روک دیا ہے۔