کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز :SSP سینٹرل عارف اسلم رائو نے بال کو ہٹ لگا کر افتتاح کر دیا

KPL TAPE BALL CIRKET TOURNAMENT

KPL TAPE BALL CIRKET TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) السید اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام عید گاہ کرکٹ گرائونڈ ناظم آباد میں “آل کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگیا ،شاندار افتتاحی تقریب میں SSPسینٹرل عارف اسلم رائو نے کرکٹ بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر سابق وزیر کھیل ممتاز و معروف سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ ،کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،KCCAکے سابق صدر پروفیسرسراج السلام بخاری ،السید اسپورٹس کمیٹی کے اراکین ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری اکرام اللہ ،عبدالماجد شاہ ،محبوب عالم اور دیگر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے SSPسینٹرل عارف اسلم رائو نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرہ اور امن کے قیام کی ضمانت ہے میدانوں کو آباد کرکے ہم ہسپتالوں کو ویران اور اپنے مستقبل کے معماروں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں سے پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کو اولیت دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیس جہاں ملک میں قیام امن کے لئے جد وجہد کررہی ہے وہیں اسپورٹس سرگرمیوں کو پروان چڑھا نے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کررہی ہے عارف اسلم رائو نے کہاکہ آئی جی سندھ کلیم امام سندھ پولیس میں کھیلوں کے شعبوں کو فعال بنا نے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہمار ا ملک ہر شعبے میں ٹیلنٹ سے مالا مال ہے ہمیں اُن کی بہتر نگہداشت کر کے وطن عزیز کے ٹیلنٹ کو دنیا میں متعارف کرانا ہوگا ،SSPسینٹرل نے ضلع وسطی میں آل کراچی پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد پر السید اسپورٹس کمیٹی اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر السید اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے SSPسینٹر ل عارف اسلم رائو کو ٹورنامنٹ کا اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا۔