کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی اداروں کو نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی اور نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے مربوط حکمت عملی ترتیب دیا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو دشواریوں سے چھٹکارہ دلایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب اور علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کاجائزہ لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے مسائل کو ہنگامی بنیادوں اقدامات کرتے ہوئے حل کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri