کراچی: رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے زخمی فائرفائٹر دم توڑ گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔

گزشتہ رات فائر فائٹر فراز خان بوہراپیر کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔