کراچی ، رینجرز کیخلاف مظاہرے،دھرنوں سے بدترین ٹریفک جام،شہری مشکلات میں

Karachi Demonstration

Karachi Demonstration

کراچی(جیوڈیسک)کراچی لیاری میں رینجرز کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد لواحقین کا مظاہرہ،5 جگہ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہوئے ہیں جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔

کراچی لیاری میں رینجرز کی فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے بعد 5 جگہوں پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔دھرنے پاک ماڑی پور ،پاک کالونی، کورنگی ،شرافی گوٹھ اور میمن گوٹھ میں جاری ہے۔

احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک جام ناظم آباد،لیاقت آباد، لسبیلہ،پرانا گولیمار، صدر اور دیگر علاقوں میں رہا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔