کراچی : اسٹیٹ بینک کا جوائنٹ ڈائریکٹر بازیاب، 3 اغوا کار ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی پی ایل سی،اے وی سی سی اور پولیس نے ابراہیم حیدری میں مشترکہ کارروائی کرکے اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو بازیاب کرا لیا۔ سی پی ایل سی چیف کے مطابق سی پی ایل سی، اے وی سی سی اور پولیس نے ابراہیم حیدی کے علاقے میں اغوا کاروں کے ٹھکانے پر مشترکہ کارروائی کر کے اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر علاو الدین اچکزئی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

علاو الدین اچکزئی کو 5 جون کو ماڑی پور سے اغوا کیا گیا تھا اور مغوی کی بازیابی کے لیے 2کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، کاروائی کے دوران 3 مبینہ اغوا کا ر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ اغوا کاروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔