کراچی : رہائشی عمارت کی پارکنگ میں آتشزدگی،5 گاڑیاں جل گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیپا کے قریب رہائشی اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث 5 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی یہ گاڑیاں ایک ٹریننگ سینٹر کی تھیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث ان گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 5 گاڑیوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔آگبجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی روانہ کی گئی تھی۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔