کراچی : رنچھوڑلائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے2 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رنچھوڑ لائن کے علاقے میں بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں 2ا فراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کو 55 سالہ رشید اور 35 سالہ سلیم کے نام سے شناخت کیا گیا ہے،اس کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے گھاس منڈی میں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار سے کرنٹ لگ جانے کے سبب ایک شخص ہلاک ہوگیا۔