کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر انسپکٹر فائرنگ سے زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران کرائم برانچ سے تعلق رکھنے والا انسپکٹر فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر گورا قبرستان کے قریب ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے کرائم برانچ سے تعلق رکھنے والے پولیس انسپکٹر رانا لطیف سے موبائل اور والٹ چھینے کے بعد اس پر فائرنگ کردی۔

جس کے باعث پولیس انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گولی انسپکٹر کے پیر میں لگی، تاہم انسپکٹر رانا لطیف کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے۔