کراچی: سعدی ٹان میں پانی ہی پانی، مکین مشکلات کا شکار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بارش اور کیرتھر کینال کا پانی جن علاقوں میں پہنچا۔ وہاں تباہی کا باعث بنا۔ سعدی ٹائون کے مکین علاقے میں جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

کیرتھر کینال سے خارج ہونے والا پانی مکینوں کے لئے تا حال وبال جال جان بنا ہوا ہے۔ آبادی میں جمع ہونے والے پانی سے کیچڑ اور جگہ جگہ پانی کے جوہڑ نظر آتے ہیں۔ آبادی میں تین روز سے بجلی بھی غائب ہے اور مکینوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ متعلقہ محکمہ آبادی سے نکاسی آب میں مصروف نظر آتا ہے لیکن درحقیقت سعدی ٹاون میں جمع ہونے والا پانی مکینوں کے لئے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔