کراچی : شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ رجسٹری میں ہو گی

Karachi Supreme Court

Karachi Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو رہی ہے، شاہ رخ جتوئی کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے گی۔
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کا تعین کرنے والے سات رکنی میڈیکل بورڈ نے متفقہ طور پر حتمی رپورٹ تیار کر کے کیس کے تفتیشی افسر کے حوالے کر دی ہے۔

چھ فروری کو شاہ رخ جتوئی کا بورڈ نے طبی معائنہ کیا تھا اور اس کے دانتوں اور ہڈیوں کے چھ ایکسرے لئے گئے تھے جس کے بعد حتمی رپورٹ کے لئے میڈیکل بورڈ کیممبران کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین نے میڈیکل رپورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال سیزائد قرار دی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے شاہ رخ جتوئی کی دو رپورٹس بنائی ہیں، ایک رپورٹ میں دانتوں کے ماہرین کی رائے جب کہ دوسری میں ہڈیوں کے معائنے کی رپورٹ ہے۔