کراچی : سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح بند ہوں گے

Karachi Cng

Karachi Cng

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ بجے سے 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق کمپنی کی ویجلنس ٹیمیں مختلف علاقوں کو دورہ کریں گی اور فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشن کو مزید 24 گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔