کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔