کراچی: سائٹ ایریا میں سالے نے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں سالے نے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر لاش والی گاڑی ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب کھڑی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میں اسٹیٹ ایونیو پر کیمیکل کا کاروبار کرنے والے محمد شریف عرف امیتاز کو اسکی اہلیہ ارم اور تین بچوں کے سامنے اسکے سالے شہباز نے گاڑی میں بیٹھ کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اسی دوران ارم نے گاڑی سے کود کر اپنی جان بچائی جس کے بعد ملزم شہباز ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب لاش والی گاڑی کو لاک کرکے فرار ہوگیا۔ مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ اسکے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور اسکے 7 بچے تھے، پولیس نے مفرور ملزم شہباز کے خلاف تھانہ سائٹ اے میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔