کراچی جیسی صورتحال اسلام آباد میں بھی پیدا ہو رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھتہ وصول کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کراچی جیسی صورتحال اسلام آباد میں بھی پیدا ہورہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاجروں سے بھتے کی وصولی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد پولیس کے آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سبزی منڈی کے تاجروں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں بھتے کی ادائیگی کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے اور بھتہ نہ دینے پر پولیس کی مدد سے مقدمات درج کروا دیئے جاتے ہیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں تو کراچی جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ بعد ازاں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔