کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان

KSE

KSE

کراچی(جیوڈیسک)کراچی الیکشن وقت پر ہونے کی امید پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 19 ہزار 436 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے کی توقع پر انڈیکس میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ سرمایہ کار الیکشن کے بعد امن و امان کے حالات بہتر ہونے اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی امید کررہے ہیں۔