کراچی اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ مندی میں تبدیل ہو گئی۔ سیمنٹ، پاور اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار چھ سو اکانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انیس کروڑ اٹھائیس لاکھ شیئرز کا، کاروبار ہوا۔