کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، انڈیکس 575 پوائنٹس اضافے کے بعد 22 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے جہاں صدر زرداری کیلئے الودائی تقریب کا انعقاد کیا گیا وہاں دوسری جانب جمہوری طریقے سے اقتدرا کی منتقلی مکمل ہونے سے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 575 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اور 100 انڈیکس 22 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ سرمایا کاروں کے مطابق ملک میں پہلی بار جمہوری حکومت کے 5 سال مکمل ہوتے دیکھ کر سرمایاکار سرگرم نظر آئے۔ اس کے علاوہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے۔

کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لائحہ عمل سے بھی مقامی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوا ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے نئے قرضے کی منظوری سے غیر ملکی سرمایاکار کیلئے حصص بازار پر کشش بنا ہوا ہے۔