کراچی اسٹاک مارکیٹ، 4 روز کی مسلسل مندی کے بعد آج تیزی

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں چار روز کی مسلسل مندی کے بعد آج تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار تین سو پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پورا سیشن ملا جلا رجحان رہا۔ ٹیلی کام، پاور اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستائیس پوائنٹس کے اضافے سے تیئس ہزار تین سو بارہ پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سولہ کروڑ تیرہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔