کراچی اسٹاک مارکیٹ : انڈیکس 20000 کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا

KSE

KSE

کراچی(جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ای ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس،ٹریڈنگ کے دوران بیس ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا .ملک میں انتخابات کے انقعاد کا ملک کے کاروباری طبقے نے بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں الیکشن کے بعد ہفتے کا آغاز زبرست تیزی سے ہوا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے تین سو پوائیٹس سے زائد اضافے کے بعد بیس ہزار دو سو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔