کراچی اسٹاک مارکیٹ میں الٹی گنتی شروع ہوگئی

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر دو ماہ کے دوران دو سو سے زائد پوائنٹس کی پہلی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔

پیر کو مارکیٹ کے بیشتر سرگرم حصص کی قیمتیں ایک دن کی انتہائی کمی پر بند ہوئیں۔امن و امان،معاشی صورتحال اور بے یقینی کی کیفیت مندی کی وجوہات رہیں جبکہ ہوا۔ آئل اور سیمنٹ سیکٹر کے اسٹاکس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دبا نے مندی کی شدت میں مزید اضافہ کیا۔

بڑی مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا جھٹکا لگا اور کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 18700 اور 18600 پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں گرگئیں۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 190 پوائنٹس گرکر 18524 پوائنٹس پر بند ہوا۔