کراچی : شارع فیصل پر حادثہ، ایک شخص زخمی، بس نذرِ آتش کر دی گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شارع فیصل برج کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، مشتعل افراد نے بس جلا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل برج اور وائرلیس گیٹ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ہے۔ زخمی کو اسپتال پہنچا یا گیا۔