کراچی : شارع فیصل پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا کھمبا ٹوٹ کر گرگیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر کارساز کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا کھمبا ٹوٹ کر گرگیا، جس کے بعد حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔ عینی شاھدین کے مطابق شارع فیصل پر کارساز فلائی اوور کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوتے ہوئے فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا۔

جس کے نتیجے میں بجلی کا کھمبا ٹوٹ کر گر گیا، جبکہ شارع فیصل سے گزرنے والے افراد بھی حادثات کا شکار ہورہے ہیں، کئی موٹر سائیکل سوار گرے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی بھی ہوگئے، جائے حادثے پر رینجرز اہلکار بھی پہنچ گئے۔