کراچی میں کووڈ ٹیسٹ کا نتیجہ اپنی مرضی سے بنوائے جانے کا انکشاف

Corona Test

Corona Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مبینہ طور پر اپنی مرضی سے منفی کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں شہریوں نے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ اپنی مرضی سے منفی کرانے والے تین افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بیرون ملک جانے والے شہریوں کی جانب سے بغیر ٹیسٹ نتیجہ منفی کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس کام میں ملوث تین ملزمان کو پکڑا بھی گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن تین ملزمان کو پکڑا گیا ان میں ایک لیب ٹیسٹنگ کمپنی کا موجودہ ملازم اور دیگر دو ملزمان ٹیسٹنگ لیب کے سابق ملازمین ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس کام میں ملوث مزید دو ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔