کراچی : اہل سنت والجماعت کا شارع فیصل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اہل سنت والجماعت نے شارع فیصل کراچی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہاہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان پولیس اور اہلسنت والجماعت کے راہنماوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

مولانا اور نگزیب فاروقی نے کہا کہ عوام سے معذرت چاہتا ہوں، مجبوری میں یہ قدم اٹھایا، ایسا کرنا نہیں چاہتے تھے، کارکنوں کو ابھی واپس گھر بھجوا رہے ہیں، تاہم مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔