کراچی میں آج بارش کا امکان

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،میر پور خاص، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اور شما ل مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔