کراچی میں آج رات تیز بارش کا امکان

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج رات کو شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شام سے بوندا باندی، ہلکی اورمعتدل بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں آج رات کوتیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد کل جمعے کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ سے نکل جانے کی توقع ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں میں پہاڑوں پر برفباری کا باعث بن سکتا ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ17 یا 18 جنوری کو بلوچستان پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی حکام کے مطابق، شہر میں آج درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا 14 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔