کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹیڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹیڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ،مختلف جرائم، بھتہ خوری اور لیاری گینگ وار سے وابستہ 34 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سندھ رینجرزکے ترجمان نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز نے لانڈھی کے علاقے شیرپاو کالونی،گلستان جوہر، پی این ٹی کالونی، لیاقت آباد کے علاقے میں اپسرا اپارٹمنٹس، مواچھ گوٹھ اور لیاری کے علاقے چاکی واڑہ میں ٹارگٹیڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بھتہ خوری ،جرائم پیشہ اور لیاری گینگ وار سے وابستہ 34 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار اور دستی بم بھی ملے ہیں۔