کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

karachi Weather

karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب60 صد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 15 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔