کراچی میں موسم جزوی ابر آلود، ہلکی بارش کا امکان

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی اور کبھی مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔