کراچی میں موسم خوشگوار، مزید 24 گھنٹے ابر آلود رہنے کا امکان

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں صبح سے ہی بادلوں کا بسیرا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کو آج صبح سے ہی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث موسم کافی خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک موسم اسی طرح ابر آلود رہنے کا مکان ہے اور ساحلی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔