کرینہ کپور کا بڑا اعلان، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جلوہ گر ہوں گی

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس‘ پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ جلد مشہور جاپانی ناول سے ماخوذ فلم ‘دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

ثیواکامنی اور اکشے پوری کی پروڈکشن میں بنے والی فلم کے ہدایتکارسوجوائے گھوش ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ اس پروجیکٹ کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر کی پیدائش کے بعد دوبارہ اداکاری کے میدان میں صلاحیتیں دکھانے کیلئے بے تاب ہیں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ شاندار کاسٹ کو لے کر بننے والی یہ فلم مداحوں کیلئے بہترین تفریح کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ کپور اور خان خاندان میں صرف کرینہ ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر سیف علی خان اور بہن کرشمہ کپور بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپر مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔