کرناٹک ہائیکورٹ کے حجاب سے متعلق عبوری فیصلے کیخلاف طالبات دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

Students

Students

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ کے حجاب پرپابندی کیس میں عبوری فیصلے کیخلاف مسلمان طالبات نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کے فیصلے تک کالجز میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ کا آنے تک حجاب پہننے پرپابندی عائد کرنے کا عبوری فیصلہ سنایا تھا۔

کرناٹک ہائیکورٹ کے3 رکنی بینچ کا کہنا تھا کہ طالبات حجاب پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تعلیمی اداروں میں حجاب نہ پہنیں۔

مسلمان طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار

گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نےحجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت کرنے سے انکارکردیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی سماعت کرناٹک ہائیکورٹ میں ہونا چاہئیے۔

ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند بی جے پی کی حکومت نے 5 فروری کو اسکولوں اورکالجز میں حجاب پہننے پرپابندی کا حکم دیا تھا۔ تعلیمی اداروں میں میں باحجاب طالبات کو روکے جانے پربھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔