کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے: فردوس اعوان

Firdous Aashiq Awan

Firdous Aashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ہیٹیاں بالا میں خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ اپنا نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟سوائے لوٹ مار کے ظل سبحانی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی مودی اور جندال کے ساتھ پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک جھڑکتا رہا، وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر برسوں لوٹ مار کرنے والوں کو کشمیری نشان عبرت بنائیں گے، کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے محافظ ہیں، انہوں نے کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، کشمیری ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔