کشمیر میں بسنے والی اقلیتیں ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں :گیلانی

Gilani

Gilani

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے سکھ برادری کی جانب سے بھارتی انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں دیر کے باعث صرف مسلمانوں کو ہی مسائل کا سامنا نہیں بلکہ مقبوضہ وادی میں آباد اقلیتیں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنڈت بھائیوں اور سکھ برادری نے انتخابات کا بائیکاٹ کر کے مسلمانوں کا ساتھ دیا اور ثابت کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بسنے والی اقلیتیں ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی انتخابات بے معنی اور لاحاصل ہیں۔