جموں و کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنا بہت خطرناک ہو گا، لارڈ نذیر

Lord Nazir

Lord Nazir

اسلام آباد (جیوڈیسک) لارڈ نذیر نے کہا جموں و کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنا بہت خطرناک ہو گا۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر میں خون خرابہ ہو گا۔

لارڈ نذیر نے کہا بی جے پی نومبر میں انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کیلے دھاندلی کرنے کی کوشش کرے گی۔ لارڈ نذیر نے کہا بھارتی قیادت کی جانب سے کشمیر پر جارہانہ بیانات پر پاکستانی قیادت کو جواب دینا چاہیے۔

نواز شریف کو دورہ بھارت میں شترو گن سنہا کی بجائے کشمیری قیادت سے ملاقات کرنی چاہیے تھی۔ لارڈ نذیر کا کہنا تھا نواز شریف حکومت سلوموشن گورننس ہے پاکستان کو کل وقتی وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کنٹرول لائن کے دونوں طرف متاثرین کی امداد کرنا چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے۔