یوم کشمیر اور سوا لاکھ شہدا

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

تحریر: روہیل اکبر

کشمیر کشمیریوں کا اور یہ حق کوئی بھی ان سے چھین نہیں سکتا 5 فروری کو دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اس یقین کے ساتھ یوم کشمیر مناتے ہیں کہ شائد دنیا اپنی آنکھیں کھول لے اور بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکھ سکیں نریندر مودی اور اس کے پالتو غنڈے یاد رکھیں کہ بھارتی پالتو فوج کے استعماری ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے مورچے میں ڈٹا ہوا ہے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی برادری ہندوستان کے خلاف مداخلت کرے ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کشمیری رہنماؤں کو پابند سلاسل رکھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہندوستان کی قابض افواج نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرکے مظالم کی انتہا کررکھی مودی سرکار اپنے پالتوغنڈوں کی مدد سے مقبوضہ کشمیرمیں گھروں کو نذر آتش کر کے کشمیریوں کو گھروں کے اندر زندہ جلاکرانکے مال و اسباب لوٹارہی ہے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں مقبوضہ علاقہ میں جاری خون ریزی پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو فوری نوٹس لینا چاہیے بین الاقوامی برادری کی بے حسی کی وجہ سے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے مقبوضہ وادی میں آئے روز سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے مرد خواتین اور بزرگوں پر تشدد معمول کی بات بن چکی ہے نوجوانوں کو ہدف بنا کر جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے اسرائیل طرز پر ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں بستیاں بسانے کے در پے ہے۔

مسلم اکثریت اور اقلیت میں بدلنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہے جو عالمی قوانین کے خلاف ہے عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑا المیہ رونما ہو سکتاہے وہاں پر آر ایس ایس کے انتہا پسندہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویش ناک ہے انسانی حقوق کی سر عام خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں۔مودی سرکار نے پانچ اکتوبر2019کو یک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے کشمیرعوام کو بھارتی آئین میں ملی ہوئی خصوصی حیثیت شق نمبرA35-370ختم کردی جس کے بعدکشمیری عوام 900دنوں سے زائد عرصے سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے مقبوضہ وادی کواس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا گیا ہے عالمی ضمیر اورحقوق انسانی تنظیموں کے خاموش تماشائی کردارکی وجہ سے سواکروڑ کشمیری عوام بھارتی فوج کے کرفیومیں زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

اس وقت تک سوالاکھ کشمیریوں کو شہید کیاجاچکاہے فسطائی بھارتی افواج بین الاقوامی برادری کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لئے اپنے دس لاکھ سے زائد فوجیوں کو تعینات کر کے وسیع پیمانے پر قتل وغارت اور تباہی مچارکھی ہے بھارتی درندوں نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے اور ان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے جبکہ قابض ہندوستانی افواج ریاستی دہشت گردی سے پلواما اور چرارشریف میں کشمیریوں کی شہادت عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور شہ سے کشمیرمیں قتل عام جاری رکنے کا نام نہیں لے رہا شدید سردی کے باوجود بزرگوں اور خواتین کو کھلے آسمان تلے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے بنیادی انسانی حقوق غصب کرتے ہوئے انٹرنیٹ،ٹیلی فون سروسز معطل کررکھی ہیں کشمیر کو 912دنوں سے دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے عالمی برادری ہندوستان کے مظالم پر خاموشی کا روزہ توڑ کر اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ جس نے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے پیدائشی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں مہذب دنیا نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو انسانی تاریخ کا بڑا المیہ رونما ہو گا جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو گا بھارت ایک مکار اور دہشت گرد ملک ہے اور اس وقت بھارت میں مودی کے مظالم سے کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے بلخصوص مسلمانوں کے قتل عام کے اعلانات اور مسلمانوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیوں نے بھارت کا بد نما چہرہ دنیا کے سامنے لاکھڑا کیا ہے بھارت ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے جہاں مسلمانوں سمیت کسی بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں کی زندگیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں بھارت پوری دنیا میں ذلیل اور رسوا ہو چکا ہے۔

اس لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر جلد حل کیا جائے جو 1948 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر التواء ہیں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف مداخلت کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے عہد کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے کیونکہ ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گی اور کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں گے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں بھارت کی تمام ترمظالم وشرانگیزی کے باوجود وہ کشمیری عوام سے جدوجہد آزادی کا جذبہ اورشوق شہادت ختم نہیں کراسکی ہے پاکستان میں بسنے والے سبھی لوگوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اوروہ وقت دورنہیں کشمیری عوام کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں ایک دن وادی کشمیرپر آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔

Rohail Akbar

Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر