خالد چودھری کو وزیر اعظم کی خواہش پر ڈی جی سول ایوی ایشن بنایا گیا

Khalid Chaudhry

Khalid Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چو دھری کا کہنا ہے کہ ایئرمارشل ریٹائرڈ خالد چودھری کو ڈی جی سول ایوی ایشن وزیر اعظم کی خواہش پر مقرر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری اور اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو جاری ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ خواب میں بشارت ہو اور صبح جس کا چہرہ نظر آیا اس کی تقرری کر دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن خالد چودھری کی تقرری کی سفارش سلیکشن بورڈ نے نہیں کی بلکہ انہیں وزیر اعظم کی خواہش پر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے، شفافیت ہونی چاہیے تاکہ کسی سے پوچھ گچھ نہ ہو۔