اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ ان ایکشن

کھاریاں : اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ ان ایکشن ۔کھاریاں لالہ موسی کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں ، گیس ایجنسیوں اور ریٹ لسٹ آوویزاں نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے،عثمانیہ ریسٹو رنٹ پر چھاپے کے دوران ان کا کچن حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اور گندہ پایا گیا۔

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے 3 ہزار جرمانہ اور وارننگ دی،جبکہ سول ڈیفنس کے آفیسرانکے ہمراہ مختلف علاقوں میں گیس ایجنسیوں کو چیک کیا ، جن میں محمد حنیف ساکن سنت پورہ ، سید کرامت حسین شاہ دھنی اڈا ، سجاد حسین مرزا طاہر اڈا ، میاں جی ٹریڈرز چکوڑی میانی۔

جبکہ محمد دین ولد سلطان ساکن خونن کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر تین ہزار روپے جرمانہ کیا ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افضل حیات تارڑ کی اس کاروائی پر عوامی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔